وزیراعظم کی جانب سے انتہا پسندوں کو مذاکرات کی دعوت

PM Nawaz Sharif

PM Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، چاہے مذاکرات کی میز ہو یا ریاستی طاقت کا استعمال۔ اپنے خطاب میں انھوں نے بھارت سے تعلقات، بجلی بحران اور معیشت کو درپیش چیلنجز پر بھی اظہار خیال کیا۔14 سال بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے، چاہے یہ افہام و تفہیم سے ہو یا بھرپور ریاستی قوت کے ذریعے۔

انھوں نے کہا کہ وہ انتہاپسندی کی راہ اپنانے والوں کو ڈائیلاگ کی پیش کش کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستان اور بھارت کے عوام کو چاہیے کہ اپنے اپنے ملکوں کے عوام کو غربت سے نجات دلانے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ کراچی سے لاہور تک موٹر وے بنائیں گے جو پورے پاکستان کے لیے خوش خبری ہوگی۔ وزیرِ اعظم نواز شریف نے اپنے خطاب میں توانائی کے بحران پر بھی بات کی۔ انھوں نے کہا کہ وہ جلد گڈانی میں 6600 میگاواٹ بجلی کے منصوبوں کے افتتاح کی خوش خبری دیں گے۔