وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ وطن واپس پہنچ گئے

Abdul Malik Baloch

Abdul Malik Baloch

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ چین کے دورے سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان وزیر اعلی بلوچستان کے مطابق ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے ساتھ چین کے سرکاری دورے پر گئے تھے جہاں متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔