وزارت عظمی : میاں نواز شریف کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے مسلم لیگ (ن) کے نامزد وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔ وزارت عظمی کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج دن تین بجے تک مکمل کی جائے گی۔

کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کا انتخاب ہو گا۔ میاں محمد نواز شریف کی جانب سے سات کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے مخدوم جاوید ہاشمی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ مخدوم جاوید ہاشمی کے تجویز کنندہ ڈاکٹر عارف علوی جبکہ سرور خان تائید کنندہ ہیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے مخدوم امین فہیم نے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔