وزارت پانی و بجلی نے بریک ڈاون کی تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی بنا دی

Ministry Water Power

Ministry Water Power

اسلام آباد (جیوڈیسک)اسلام آباد وزارت پانی و بجلی نے بریک ڈاون کی تحقیقات کے لئے 4 رکنی کمیٹی بنا دی ۔

وزارت پانی وبجلی کے مطابق رکن واپڈا قاسم خان کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ ڈائرکٹر ٹیکنیکل این ٹی ڈی سی پاور ممبر ہوں گے،چیف انجینئرسسٹم پروٹیکشن اور جوائنٹ سیکریٹری پاور ممبر ہوں گے۔

کمیٹی 7دن میں بریک ڈاون سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی ۔