میرپور کی جنرل سیکرٹری تعظیم بیگم نے کہا ہے کہ متاثرین منگلا ڈیم کے تمام تر مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے

میرپور(این این اے) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شعبہ خواتین سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری تعظیم بیگم نے کہا ہے کہ متاثرین منگلا ڈیم کے تمام تر مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے۔ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں انہوں نے متاثرین منگلا ڈیم کیلئے بہت سے ترقیاتی کام اور منصونہ جات کا جلد اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ متاثرین منگلا ڈیم نے بہت بڑی قربانی دی ہے جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی اور بوہڑ کالونی کا دورہ کرتے ہوئے متاثرین سے کہا کہ انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد شہید ذوالفقار علی بھٹو تیسری دنیا کے لیڈر تھے جنہیں پاکستان کے لاکھوں مسلمانوں نے لیڈر تسلیم کیا۔