میرپور میں تیسرے تھانے کا قیام ، امن و امان میں بہتری آئیگی، انجمن تاجراں چوک شہیداں کے صدر واجد رسول میر کا بیان

میرپور: میرپور میں تیسرے تھانے کے قیام سے امن و امان کی صورتحال بہتر رکھنے اور چوری ڈاکے کی وارداتوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی میرپور پر امن اور فراخ دل لوگوں کا شہر ہے یہاں رہنے والے معصوم لوگوں کو ہر قسم کا تحفظ ملنا چاہیے۔ گزشتہ چند سالوں میں چوریوں کی وارداتوں اور جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

جو افسوس ناک ہے نئے آئی جی اور تیسرے تھانے کے قیام سے صورتحال میں بہتری کی توقع ہے نئے تھانے کے قیام پر آئی جی خدا بخش ملک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انجمن تاجراں چوک شہیداں کے صدر واجد رسول میر کا بیان۔

تفصیلات کے مطابق میرپور کی معروف سماجی و کاروبار شخصیت واجد رسول میر کا کہنا ہے کہ میرپور میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے تیسرے تھانے کا قیام ضروری تھا اور آئی جی پولیس خدا بخش ملک نے تیسرے تھانے کا قیام کر کے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔