مودی وزیراعظم بنے تو بھارت کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی، لالو پرساد یادیو

India

India

دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالو پرساد یادو نے بھارت کی تمام سیکولر قوتوں سے کہا ہے کہ وہ بی جے پی رہنما اور گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی کے خلاف صف ارا ہو جائیں تاکہ وہ اقتدار حاصل نہ کر سکیں کیونکہ اگر وہ وزیر اعظم بن گئے تو ملکی اتحاد اور سالمیت کو خطرے میں ڈال دیں گے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق انھوں نے نریندر مودی پر بہار کے پورنیہ ضلعے میں اشتعال انگیز تقریر کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا۔