محمد ریاض خان او جی ڈی سی ایل کے قائم مقام ایم ڈی تعینات

OGDCL

OGDCL

اسلام آباد (جیوڈیسک) محمد ریاض خان کو او جی ڈی سی ایل کا قائم مقام ایم ڈی تعینا ت کر دیا گیا، وزارت پیٹرولیم نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم نے او جی ڈی سی ایل کے سابق ایم ڈی مسعود صدیقی کے مستعفی ہونے کے بعد 3 نام قائم مقام ایم ڈی کی تعیناتی کیلئے وزیر اعظم کو بھجوائے تھے۔

ان میں او جی ڈی سی ایل کے ایگزیکٹو ڈائرکٹرز بشارت مرزا، محمد ریاض خان اور زاہد فارانی شامل تھے۔ وزارت پیٹرولیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق محمد ریاض خان کو او جی ڈی ایل کا قائم مقام ایم ڈی لگا دیا گیا ہے۔