آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں 1.50 فیصد اضافہ

State Bank of Pakistan

State Bank of Pakistan

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کا اجلاس ہوا جس کے بعد آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا۔

مرکزی بینک نے شرح سود میں 1.50 فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد شرح سود 10.75 سے بڑھ کر 12.25 فیصد ہو گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی سخت کیے جانے کے باوجود نجی شعبےکا قرض 9 اعشاریہ 4 فیصد بڑھا ہے۔

مانیٹری پالیسی کے مطابق مہنگائی کی اوسط شرح گزشتہ سال 3.8 فیصد کے مقابلے میں 7 فیصد ہو گئی ہے۔

مرکزی بینک کے اعلامیے کے مابق گزشتہ 3 ماہ میں خوراک، ایندھن اور دیگر اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں کافی اضافہ ہوا، اگلے سال مہنگائی کی شرح مزید بڑھنے کا امکان ہے۔