منی لانڈرنگ کیس؛ جیکلین بڑی مشکل میں پھنس گئیں

Jacqueline

Jacqueline

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) منی لانڈرنگ اور دھوکہ دہی کے کیس میں اداکارہ جیکلین فرنانڈیز تیسری مرتبہ بھی بھارتی ایجنسی کے سامنے پیش نہ ہو سکیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جیکلین فرنانڈیز کو آج منی لانڈرنگ کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا تاہم وہ ریاست تمل ناڈو کے پہاڑی علاقے اوٹی میں اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے شوٹنگ میں مصروف ہونے سبب پیش نہ ہوسکیں۔ جس کے بعد ای ڈی نے 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے میں ان کی طلبی کا نیا نوٹس جاری کردیا ہے۔

نئے نوٹس کے مطابق جیکلین فرنانڈز کو بروز پیر 18 اکتوبر کو پیش ہو کر کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 14 اکتوبر کو کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ نورا فتیحی سے بھی اس کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: 200 کروڑ کے فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں نورا فتیحی طلب

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ گرفتار ملزمان چندرا شیکھر اور ان کی اہلیہ اداکارہ لینا پال کے خلاف منی لانڈرنگ اور فراڈ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جیکلین فرنانڈیز اور نورا فتیحی کے چندرا شیکھر اور ان کی اہلیہ سے قریبی تعلقات ہیں جس کی وجہ سے ایجنسی نے اپنی تحقیقات کا دائرہ بالی وڈ کی اداکاراؤں تک پھیلا دیا ہے۔