ماہ اگست : مہنگائی کی شرح 8.55 فیصد تک پہنچ گئی

Rate of Inflation

Rate of Inflation

پاکستان (جیوڈیسک) رواں مالی سال 2013-14 کے دوسرے ماہ اگست 2013 کے دوران افراط زر کی شرح میں 1.16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور افراط زر کی شرح بڑھ کر 8.55 فیصد تک پہنچ گئی جو موجودہ مالی سال کے طے کردہ ہدف سے کہیں زیادہ ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے ممبر عارف محمود چیمہ اور ڈائریکٹر پرائسز شوکت زمان نے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ اگست 2013 میں اگست 2012 کے مقابلہ میں افراط زر میں 8.55 فیصد اضافہ ہوا۔ اس سال جولائی کے مقابلے میں جن اشیا کی قیمتیں بڑھیں۔

ان میں پیاز 34.57 فیصد، مرغی 12.15 فیصد، آلو 7.36 فیصد، انڈے 6.23 فیصد، گندم 4.94 فیصداور آٹا 4.49 فیصد شامل ہیں ،اس کے علاوہ جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ،ان میں ٹماٹر 11.54 فیص،دال چنا 4.71 فیصد، چنے 3.41 فیصد، بیسن 3.37 فیصد، تازہ پھل 2.47 فیصد اور کوکنگ آئل 0.90 فیصد شامل ہیں، حکام کے مطابق مہنگائی میں اضافے کی بڑی وجوہات میں پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہے۔