ماہ صیام کے مقدس ایام میں بے گناہ اور مظلوم کشمیری روزہ داروں کا قتل عام نے ہندوستانی افواج کے مکروہ چہرے سے نقاب الٹ دیا

اسلام آباد ( پ ر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی اور بے گناہ افراد کے قتل عام پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ صیام کے دوران مظلوم کشمیری روزہ داروں کا قتل نے عام ہندوستانی افواج کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے ،پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کشمیر میں میں ہونے والے ان گھنائونے جرائم کا فی الفور نوٹس لے، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں۔

انہوں نے کہا کہ ہندو ظالم افواج کی جانب سے کی جانے والی اس اس شرمناک حرکت نے ہر مسلمان کے دل کو مجروح کیا ہے، عالم اسلام اس قبیح عمل پر سخت غم و غصے میں ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ عالم اسلام، او آئی سی اور حکومت پاکستان اس عمل کی مذمت کریں اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کریں کہ واقعہ میں۔

ملوث افراد کو ان کے گھناونے عمل پر عالمی عدالت میں پیش کیا جائے اور سخت سزا دلائی جائے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے پندرہ کے قریب بے گناہ کشمیری عوام کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روزہ دار مظلوم شہیدوں کا یہ خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، انشااللہ ایک دن کمشیری عوام آزادی کی نوید سنیں گے اور بھارتی مظالم سے نجات پائیں گے۔