مور کی ہلاکت پر وزیراعظم کا ردعمل قابل افسوس ہے۔ عبداللہ خان دمڑ

Abdullah Khan

Abdullah Khan

فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف مدینہ ٹائون کے صدر حاجی عبداللہ خان دمڑ نے وزیراعظم کے مور کی ہلاکت پر پولیس اہلکاروں شوکاز نوٹس جاری کرنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی المیہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے اس عمل سے ثابت کر دیا کہ انہیں پاکستانی عوام سے کوئی پیار نہیں۔ تھر میں سینکڑوں افراد بھوکے مر گئے لیکن وزیراعظم کی جانب سے کوئی قابل قدر اقدام سامنے نہ آیا۔

تھر کے لوگوں کے پاس کھانے پینے کیلئے اشیاء نہیں’ پہننے کو کپڑے نہیں ‘ ہسپتالوں میں ادویات نہیں۔

کئی جانور بھوک سے مر گئے لیکن آفرین ہے رائیونڈ کے بادشاہوں پر جو عوام کے پیسے پر شاہانہ طرز زندگی اختیار کئے ہوئے ہیں اور جن کے نزدیک عوام کی جان سے زیادہ ایک مور کی زندگی زیادہ عزیز تھی۔ اس سے پہلے بھی حمزہ شہباز ریسکیو گاڑیوں کو اپنے ذاتی جانوروں کیلئے استعمال کرتے رہے ہیں۔

عبداللہ دمڑ نے کہا کہ عوام کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئے۔ عوام سمجھ لیں کہ شاہی محل میں رہنے والے حکمران عوام کی خدمت نہیں کر سکتے۔ لہٰذا ملک میں انقلاب لانے کیلئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں۔