مزید 13 الیکشن ٹربیونلز قائم کرنے کا فیصلہ ، تعداد 27 ہو جائے گی

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے لیے مزید 13 الیکشن ٹریبونلز کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے بعد ٹربیونلز کی تعداد 27 ہو جائے گی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے لیے مزید تیرہ الیکشن ٹریبونلز قائم کیے جائیں گے۔

ڈی جی الیکشن کمیشن شیر افگن کے مطابق پنجاب میں پانچ ، سندھ اور خیبر پختونخوا میں تین ، تین اور بلوچستان میں دو اضافی ٹریبونلز قائم کیے جائیں گے۔ پہلے کے قائم الیکشن ٹریبونلز تحلیل کر دیئے گئے ہیں۔ ڈی جی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نئے انتخابی ٹریبونلز میں ججوں کی تقرری متعلقہ صوبوں کے چیف جسٹس کے ساتھ مشاورت سے کی گئی ہے۔