صبح اٹھتے ہی بغیر برش کئے چار گلاس پانی پیا جائے، پانی سے طریقہ علاج بہت پرانا ہے : بشیر مہدی

Lahore

Lahore

لاہور : محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ پانی سے طریقہ علاج بہت پرانا ہے۔ یہ سر درد، جسم درد، دل کی صحت، مرگی، موٹاپے، ٹی بی، گردے اور پیشاب کی بیماریاں، ذیابیطس، قبض، آنکھوں کی بیماریوں، الٹیوں، گیس، ڈائریا، آنکھ، کان اور گلے کی بیماریوں میں بہت مفید ہے۔ پانی سے علاج کا طریقہ درج ذیل ہے۔ صبح اٹھتے ہی بغیر برش کئے چار گلاس پانی پیا جائے۔

اس کے بعد برش اور منہ ہاتھ دھو لیا جائے لیکن پینتالیس منٹ تک کچھ کھانے سے گریز کریں۔ ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کے دو گھنٹے بعد تک کچھ بھی کھانے سے گریز کیا جائے۔ وہ افراد جو ایک ساتھ چار گلاس پانی نہیں پی سکتے وہ کم مقدار سے شروع کریں اس کے بعد آہستہ آہستہ چار گلاسوں تک آئیں۔ اس طریقہ پر عمل کرنے سے ہائی بلڈ پریشر تیس دن، گیسٹرک دس دن، ذیابیطس تیس دن، قبض دس دن اور ٹی بی نوے دن میں ختم ہوسکتی ہے۔