مارننگ گلوری کا پاکستانی عملہ لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کے حوالے

Morning Glory

Morning Glory

طرابلس (جیوڈیسک) تیل بردار جہاز مارننگ گلوری کے عملے کے پاکستانی ارکان کو طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق عملے کا ہفتے کو وطن واپسی کا امکان ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے بتایا کہ کپتان سمیت مارننگ گلوری کے عملے کے پاکستانی ارکان کی وطن واپسی کا بندوبست کیا جارہا ہے، توقع ہے وہ جلد وطن پہنچ جائیں گے۔

گزشتہ ماہ امریکا نے مارننگ گلوری کو قبضے میں لے لیا تھا جو پابندی کے باوجود لیبیا میں باغیوں کے زیرِ قبضہ بندرگاہ سدرہ سے پٹرول لے کر نکلا تھا۔