تحریک انصاف اور اتحادی ناکام ہوگئے : افتخار حسین

Iftikhar Hussain

Iftikhar Hussain

پشاور (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی وزیرمیاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی خیبرپختونخوا میں ابتدا میں ہی ناکام ہوگئے ہیں۔ پشاور میں ذرائع سے گفتگو کرتے میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک صوبے میں حکمرانی نہیں کرسکتی تو پورے ملک میں کیا کرے گی۔ خیبرپختونخوا کے عوام نے ان پر اعتماد کیا لیکن انہوں نے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانا شروع کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اتنی بے بس ہے۔

کہ حکومت میں ہوتے ہوئیبھی انہیں لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکلنا پڑرہا ہے۔ تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے یہ ڈرامہ رچارہی ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف اور بھی مناسب فورم ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک کی اصلیت عوام پر چالیس دنوں میں ہی کھل گئی ہے نواز شریف نے تحریک انصاف کو خیرات میں حکومت دی ہے۔

میاں افتخار کا کہنا تھا کہ نوشہرہ میں ضمنی انتخابات کیلئے وزیر اعلی کا بھانجا انتخابی مہم چلارہا ہے الیکشن کمیشن کے نوٹس نہ لینے کی صورت میں عدالت جائیں گے۔ ضمنی انتخابات میں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام اور اے این پی کے مابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔