تحریک تحفظ پاکستان کا پہلا یوم تاسیس جوش جذبہ سے منایا گیا

تحریک تحفظ پاکستان کا پہلا یوم تاسیس جوش جذبہ سے منایا گیا اس موقعہ پر مرکزی نائب صدر چوہدری تنویر احمد، مرکزی رہنماء روحیل اکبر، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری پنجاب صدیق اختر سمیت مرکزی اور صوبائی عہدے داروں نے شرکت کی اور تحریک تحفظ پاکستان کی پہلی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنماء روحیل اکبر نے کہا کہ بلا شبہ پاکستانی عوام ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو محسن پاکستان اور قائد اعظم کے بعد دوسرا بڑا لیڈر سمجھتے ہیں۔

مگر بدقسمتی سے جب ووٹ دینے کی باری آتی ہے تو پوری قوم بار بار کے آزمائے ہوئوں کو پھر مسند اقتدار پر بٹھا دیتی ہے اور وہی بار بار کے آزمائے ہوئے ملکی ٹھیکیدار پاکستان کو اندھیروں میں دھکیل دیتے ہیں مرکزی نائب صدر چوہدری تنویر احمد نے کہا کہ اب بھی موقعہ ہے کہ پاکستانی قوم ملک کی سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنانے والے محسن پاکستان کو اپنے ووٹ کی طاقت سے ایک بار ضرور آزما کر دیکھیں اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کسی کو بھی مایوس نہیں کریں گے۔