تحریک تحفظ پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی کوششوں سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا

تحریک تحفظ پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی کوششوں سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا اور اب دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتااگر محسن پاکستان کو تین سال کے لیے حکومت دے دی جائے تو عوام کی فلاح و بہبود تعلیم ، صحت، سوئی گیس ، بجلی اور دیگر شعبوں میںسماجی ترقی کے لازوال منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچیں گے کہ پاکستان تمام ترقی یافتہ ممالک سے آگے نکل جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ پاکستان محسن پاکستان کی قیادت میں سماجی ترقی اور عوامی خدمت کے پروگرام کوعملی شکل دینے کا عزم او رصلاحیت رکھتی ہے جبکہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ملکی تحفظات، سلامتی و ترقی اور امن کی علامت ہیں ان کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہو گا اور پاکستان کی عوام کو بھی محسن پاکستان پرہمیشہ فخر رہے گا۔