تحریک تحفظ پاکستان محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قیادت میں بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قیادت میں بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور اس سلسلہ میں پارٹی کے چیئرمین نے سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو کہ ہر یونین کونسل سے امیدواروں کو حتمی شکل دے گی مرکزی رہنما روحیل اکبر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے۔

کہ بلدیاتی الیکشن سے ملک میں اختیارات صحیح معنوں میں نچلی سطح تک عوام میں منتقل ہونگے انہوں لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کے لیے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ نہ کرے اور جی ایس ٹی کے نفاذ سے مہنگائی بم گرانے سے حکومت گریز کرے کیونکہ تنخواہوں اور اخراجات کا توازن ازحد ضروری ہے