نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نیلہ انٹرچینج کا پی سی ون تیار ہو

Ahlla

Ahlla

ہم انسان ہوتے ہوئے بھی اللہ تعالیٰ کی نافرمانیوں میں لگے ہوئے ہیں جس مقصد کیلئے خالق ِکائنات نے ہمیں اس دینا میں بھیجا کیا ہم اس کے احکامات پر پورا اتر رہے ہیں ایسی کوئی بات دیکھنے میں نظر نہیں آتی اورآج کا مسلمان و ہی کام کررہاہے۔

جس سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا قرآن پاک میں ارشاد ہے کہ اے انسان سو د کاکاروبار نہ کر اور سود دینے والا لینے والا بھی دونوں جہنمی ہیں لیکن اس کے باوجود آج بھی سود عام ہوچکاہے اوراس کے ساتھ ساتھ مسلمان دوسرے مسلمان بھائی کا خون ،قتل وغارت گری کررہاہ ے اور نہ جانے کتنے فرقے جنم لے رہے ہیں اورہرطرف نفرت کی فضاء قائم ہے۔

ہم اشرف المخلوقات تو ہیں پر ہمارے اندر کوئی ایسی بات دیکھنے میں نہیں آتی اگر انسان سبق سیکھنا چاہے تو وہ اس سبق سے اچھا اور مخلص انسان بن سکتاہے جس کی مثال ایک شہد کی مکھی سے حاصل ہوسکتی ہے کیونکہ شہد کی مکھی اللہ تعالیٰ کا حکم مان رہی ہے اورقیامت تک مانتی رہے گی جوکہ آج ہمارے لیے ایک زندہ مثال قائم ہے شہد کی مکھی میلوں سفر طے کرکے انسان کو شہد مہیا کرتی ہے۔

اللہ تعالیٰ اس میں شفاء رکھ دی ایک یہ مکھی یوں اللہ تعالیٰ کے حکم کو پورا کررہی ہے ہم تو انسان ہیں سب کچھ سمجھنے اور دیکھنے کے باوجود بھی نہ جاننے کتنی نافرمانیوں میں لگے ہوئے ہیں ہم تو اچھے یہ جانور اورپرندے ہیں جواپنے خالق کائنات کے حکم پر زندگی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Animall

Animall

جب کوئی بھی جانور حتیٰ کہ کتا بھی اپنے مالک کا وفادار ہوتا ہے اورآج کا انسان اپنے رب کی نافرمانی میں لگاہے ہم اس مالک کوبھول بیٹھے ہیں جس نے انسان کو ایک گندے نطفے کی بدولت ہم کو جنم دیا اورایک نئی زندگی عطاکی اس کے باوجود بھی ہم سب اس کی نافرمانیوں میں کیوں لگے ہیں اوراللہ تعالیٰ کاشکرادا کیوں نہیں کرتے جس نے ہمیں بے انتہا عزت بخشی اورہرچیزکو حکم دیا۔

قیامت تک وہ ہرچیز خالق کائنات کی پاسداری کرتی رہے گی اور یہ ہمارا ایمان ہے اورہمیں بے شمار نعمتوں سے نواز ہ ہے جیساکہ انسان پانی ہوا کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا اورآج ہم اللہ تعالیٰ کی سرزمین میں کتنے فساد پیدا کررہے ہیں اورنہ جانے کتنے مسلمان بہن ،بھائیوں ،بچوںکو بموں ،گولیوں اورٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناکر موت کی گہری نیند سلا دیاجاتاہے جوکام اللہ نے ہمارے ذمہ لگایاتھا وہ ہم نہیں کررہے اوروہ کام کررہے ہیں جس سے اللہ نے منع اورحرام قرار دیا۔

Pakistan

Pakistan

ہمارے وطن عزیز میں تو اُلٹی گنگا بہہ رہی ہے اورہر طرف نافرمانیوں میں لگے ہیں ہربات پر جھوٹ کی فضاء قائم ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں یہ ارشاد فرمایاکہ اے انسان جب تو میری نافرمانی کرنے لگے گا تو قیات کو میں قریب کردوں گا ۔1400سوسال سے زائد عرصہ گزرنے کو ہے اللہ کی سچی کتاب قرآن مجید میں جو نشانیاں بتائیں گئی وہ آج ساری ظاہر ہورہی ہیں اور ہم سب کچھ سمجھنے کے باوجود بھی کبوتر کی طرح آنکھیں بندکرکے تماش گیربنے بیٹھے ہیں۔

قیامت کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ ظالم و جابر حکمران ہم پر مسلط ہوجائینگے اورعلمائے کرام کو چوراہے پر قتل کرکے شہید کردیا جائے گا انسانیت کو مسلمان بھول جائیںگے اورآج یہ سب کچھ ہورہاہے ۔اللہ تعالیٰ کافرمان ہے کہ اے بندے تو میرے راستے جوکہ دین اسلام کا راستہ ہے تو میں تمیں اس کے بدلے جنت عطاکروںگا اوردوزخ کی آگ سے بچاکر جنت کی خوبصورت فضائوں سے ہمکنار رکھوں گا۔
تحریر جبار احمد تبسم
Tabassam01@gmail.com