ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی انتخابات میں علحیدہ حصہ لیں گے

Altaf Malik

Altaf Malik

لندن(جیوڈیسک)میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور رحمان ملک کے درمیان ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایم کیوا یم اور پیپلزپارٹی انتخابات میں علحیدہ علحیدہ حصہ لیں گی۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اگر ایم کیو ایم ہمارا ساتھ نہ دیتی تو موجودہ سیٹ اپ پانچ سال نہ چلتا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطا ف حسین سے وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے لندن میں ساڑھے تین گھنٹہ طویل ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

الطا ف حسین نے کہاکہ سندھ اورپاکستان کے مفاد،خصوصاسندھ میں امن واستحکام اورصوبہ کے عوام کے درمیان اتحاد و بھائی چارے کی خاطر پرانے رشتوں کاسلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ یقینا ہم پیپلزپارٹی سمیت تمام جمہوری قوتوں کے ساتھ اپنے رشتے ناطے خواہ وہ جس درجے کے بھی ہیں۔

ملاقات میں طے پایاکہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کی کورکمیٹیاں تمام اختلافی امورپر نئے سرے سے بات چیت کریں گی۔یہ بھی طے پایاکہ دونوں جماعتیں علیحدہ علیحدہ انتخابات میں حصہ لیں گی تاہم بعض نشستوں پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کی جاسکتی ہے۔

ملاقات میں رحمن ملک نے جمہوریت کی بقا کیلئے الطا ف حسین کے کردارکوسراہتے ہوئے کہااگر الطاف بھائی ہماراساتھ نہ دیتے تونہ توہم پانچ سال مکمل کرسکتے تھے۔