ملتان: مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان تھانہ مخدوم رشید کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 3 ڈاکو ہلاک دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ چوک ناگ شاہ کے قریب پولیس ناکہ پر ایک مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی گئی جس پر کار سوار مبینہ ڈاکووں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ اطلاع پر پولیس نے تعاقب کے بعد ڈاکووں کو گھیرے میں لے لیا۔

بعد ازاں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے مرنے والے ڈاکووں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیں ہیں۔