ملتان میں تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات ملتوی

PTI Multan

PTI Multan

ملتان(جیوڈیسک) ملتان میں تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات ملتوی کردیئے گئے،پارٹی انتخابات میں جاوید اختر وڑائچ گروپ اور اعجاز حسین جنجوعہ گروپ کے درمیان مقابلہ تھا۔

پولنگ شروع ہوئی تو بیلٹ پیپر پر اعجاز حسین جنجوعہ گروپ کے نام درج نہیں تھے جس پر اعجاز حسین جنجوعہ گروپ کی شکایت پر پارٹی الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔