ملتان ، نشتر ھسپتال ، ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) نشتر ھسپتال ملتان میں ڈاکٹروں نے انوکھا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ بچے کے ختنے کرنے کیساتھ مبینہ طور پر گردے کا بھی آپریشن کر ڈالا۔ خانیوال کے رہائشی اسلم نے اپنے سات سالہ بیٹے کاشف کو ختنے کیلیے نشتر ھسپتال کے تین نمبر وارڈ میں داخل کرایا جہاں پر ڈاکٹروں نے غفلت برتتے ہوئے بچے کے ختنے کرتے ہی گردے کا بھی آپریشن کر ڈالا جس کی وجہ سے بچہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے بیہوش ہے۔

بچے کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹروں نے بچے کا گردہ نکال لیا ہے۔ نشتر ھسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت پر انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے اور رپورٹ سامنے آنے پر ذمہ دار ڈاکٹروں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔