ملتان : یوٹیلٹی سٹورز کی 50 فیصد فرنچائز بند

Multan Utility Stores

Multan Utility Stores

ملتان(جیوڈیسک)ملتان میں یوٹیلٹی سٹور کار پوریشن کی جانب سے فرنچائز سٹورز کو تاخیر سے اشیا کی سپلائی اور عملے کے ناروا سلوک کے باعث پچاس فیصد فرنچائز بند ہو گئیں۔ملتان میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے شہریوں کی سہولت کیلئے مختلف مقامات پر 60 فرنچائز قائم کی گئیں۔

تاہم فرنچا ئز کو اشیا کی سپلائی میں تا خیر اور عملے کے ناروا سلوک پر اٹھارہ فرنچائز مالکان نے سٹورز کو تالے لگا دیئے جبکہ 11 مالکان نے لائسنس ہی منسوخ کرا لیے ہیں جس کے بعد فعال فرنچائز کی تعداد31 رہ گئی ہے۔

دوسری جانب یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے حکام نے فرنچائز میں دلچسپی کی درخواستیں مانگ لی ہیں،اب تک ملتان ریجن سے صرف 6 درخواستیں ہی موصول ہو سکی ہیں۔