ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر وسان کی ہدایت پر 23 ستمبر سے شاہ فیصل زون میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز ہوگا

کراچی : صوبائی وزیر بلدیات کی خصوصی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر وسان کے احکامات پر 23 ستمبر2013ء بروز پیر سے شاہ فیصل زون میں عوام کو صاف ستھرے اور سرسبز ماحول کی فراہمی کے لئے خصوصی صفائی و شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر وسان نے کہا کہ عید الاضحی سے قبل صحت مند ماحول کے قیام اور آلائشوں کو بروت اُٹھا کر ٹھکانے لگانے کے لئے کنٹی جنسی پلان ترتیب دیا جائے خصوصی صفائی مہم کے دوران صفائی وستھرائی کے عمل کی بہتری کے ساتھ سرسبز ماحول کے قیام کو یقینی بنا یا جائے صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے عوامی شعور کو اُجاگر کیا جائے اور عوام کے باہمی تعاون کے ذریعے گلیوں اور محلوں کی سطح پر صاف ستھرے ماحول کا قیام یقینی بنا نے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر وسان نے شاہ فیصل زون کے مرکزی آفس میں خصوصی صفائی مہم کے حوالے سے شاہ فیصل زون کے تمام محکموں کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ شرقی طارق مغل بھی موجود تھے ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر وسان نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ عوامی خدمات کے حوالے سے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں صفائی وستھرائی اور سرسبز معاشرے کے قیام کے لئے انتظامات تیز کئے جائیں انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کی بہتری کے ساتھ انسداد ڈینگی و ملیریا سمیت دیگر امراض کے خاتمے کے لئے گلیوں اور محلوں کی سطح پر مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے۔

ڈینگی وائرس کے خاتمے اور اس سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر کے ذریعے عوامی شعور کو اجاگر کیا جائے انہوں نے ضلع شرقی کے تمام زونز کو ہدایت کی ہے کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے عوامی آگاہی کے لئے احتیاطی تدابیر پر مشتمل پوسٹر اور پمفلٹ کا اجراء کریں تاکہ عوام کو ڈینگی سے متعلق بچائو کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جاسکے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر نادر وسان نے کہا کہ صفائی مہم کے دوران سڑکوں سے کوڑا کرکٹ ،مٹی اور ملبے کے ڈھیروں کو اُٹھا کر ٹھکانے لگایا جائے۔

صفائی وستھرائی کے حوالے سے مستقل بنیاد پر انتظامات کی بہتری پر توجہ دی جائے کچرا کنڈیوں کی روانہ صفائی اور کچرے کو ڈھانپ کر منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔