بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کا پنجاب اور سندھ سے رابطہ

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے پنجاب اور سندھ سے رابطہ کر لیا ہے۔ دونوں صوبوں سے نئے قانون کا مسودہ مانگ لیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے رابطوں کے جواب میں پنجاب اور سندھ کا کہنا ہے کہ نیا بلدیاتی قانون گزٹ آف پاکستان میں شائع ہونے کے مرحلے میں ہے۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق قانون بننے کے بعد صوبوں کو انتخابی قواعد بھی بنانے ہونگے۔ الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل کے حلقہ این اے پچیس ٹانک میں ضمنی انتخاب اٹھارہ ستمبر کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ٹانک میں ضمنی انتخاب امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث ملتوی کئے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے قومی اسمبلی کے چار اور پنجاب اسمبلی کے بارہ امیدواروں کی کامیابی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔