بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کا سخت سکروٹنی نہ کرانے کا فیصلہ

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کی سکروٹنی، نیب، نادرا اور ایف بی آر سے نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال روایتی طریقے سے کی جائے گی۔ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں امیدواروں کی اسکروٹنی کے لئے صرف دو سے تین روز دیئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق امیدواروں کی اسکروٹنی محض رسمی کارروائی ہو گی۔