بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، آفاق احمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) مہاجر قومی موومنٹ کے چیرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ان کی جماعت بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ توقع ہے کہ مستقبل میں کراچی کے حالات بہتر ہوں گے۔انہوں نے یہ بات کراچی میں اپنے گھر پر افطار عشائیے کے موقع پر میڈیا سے گفت گو میں کہی۔ آفاق احمد نے کہا کہ نواز شریف کسی بھی جماعت سے اتحاد کے معاملے میں احتیاط سے کام لیں۔

اور جو لوگ سنگین مقدمات اور قتل و غارت میں ملوث ہیں ان سے اتحاد نہ کیا جائے، عوام کی آرا کا خیال کیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ دہشت گردی اور بے امنی کے خاتمے کے لئے کراچی کو اسلحے سے پاک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ حکومت سے توقع کرتے ہیں کہ کراچی کے حالات بہتر ہوں گے۔