مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت کل تک ملتوی

Musharraf

Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کل تک ملتوی، ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ خالد قریشی کہتے ہیں کہ وزیراعظم صدرکو سمری نہیں ایڈوائس بھجواتے ہیں۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔

پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم کے جرح پرایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ خالد قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم سمری پر دستخط نہیں کرتے،ایڈوائس بھجواتے ہیں، سمری کا اصل ریکارڈ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں رکھا جاتا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے صدرکو کاپی ارسال کی جاتی ہے، فروغ نسیم کے سوال پر خالد قریشی نے کہا کہ ایف آئی اے کے قوانین میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے سے متعلق کوئی قانون موجود نہیں،بعدازاں خصوصی عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔