گجرات کی خبرین 17/9/2014

Gujarat

Gujarat

مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے راہنما و سادات برادری کی سرکردہ شخصیت سید عدیل عباس شاہ معین الدین پور سیداں کی صاحبزادی

گجرات(جی پی آئی) مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے راہنما و سادات برادری کی سرکردہ شخصیت سید عدیل عباس شاہ معین الدین پور سیداں کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی بہت بڑا سیاسی اکٹھ بن گئی نمایاں شخصیات میں سابق وزیر دفاع چوہدری احمد مختار’ بریگیڈئیر طاہر عباس’ چوہدری نیئر حسین’ ایم پی اے میجر معین نواز’ نوابزادہ حیدر مہدی’ نوابزادہ طاہر الملک’ نوابزادہ معظم ‘چوہدری تنویر کوٹلہ’ طاہر زمان کائرہ’ مٹھو گورالی’ چوہدری مسعود اختر ایڈووکیٹ’ سید تجمل شاہ’ اجمل علی خاور ایڈووکیٹ’ انعام الٰہی بٹ’ چوہدری اعظم’ ڈاکٹر زکی بٹ’ آصف میراں ایڈووکیٹ’ سید شفقت شاہ’ ڈی ایس پی لیگل میگل اختر گوندل’ امجد فاروقی’ حکیم مسعود علی شاہ’ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ اطہر عباس’ جاوید بٹ’ ابوالحسن شاہ’ جابر شاہ’ منظور ڈار’ چوہدری خاور’ ڈاکٹر عبدالرحمن’ چوہدری مظہر تحصیلدار’ اصغر پسوال ایڈووکیٹ’ زاہد حسین سلیمی’ عامر لطیف’ دلدار چوہدری’ رضوان دلدار چوہدری’ وقاص الیاس’ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی جبکہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ’ ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے ٹیلی فون کرکے عدیل شاہ کو مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی ایم اے گجرات کی ناہلی کی وجہ سے شہر بھر کے لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہوگئے گندا پانی پینے سے شہری موذی بیماریوں

گجرات(جی پی آئی)ٹی ایم اے گجرات کی ناہلی کی وجہ سے شہر بھر کے لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہوگئے گندا پانی پینے سے شہری موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ٹی ایم اے حکام نے چپ سادھ لی ہے بتایا گیا ہے کہ گجرات شہر میں عرصہ دراز سے ٹی ایم اے گجرات کے آفسران کی ہٹ دھرمی اور نالائقی کی وجہ سے شہر بھر کے واٹر سپلائی کے پائپ جگہ جگہ سے پھٹ گئے ہیں جن میں نالیوں اور سیوریج کا گندہ پانی شامل ہورہا ہے اگر اس طرف ٹی ایم اے کوئی توجہ نہیں دے رہا پورے شہر کے مکین واٹر سپلائی کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہوچکے ہیں متعدد اربار انہوں نے ٹی ایم اوگجرات اور اعلیٰ حکام کو تحریری طور پر شکایت کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی پکی گلی’ چاہ کھولے’ محلہ اسلام نگر’ کرشنا گلی’ کریم سٹریٹ میں جگہ جگہ سے ٹی ایم اے واٹر سپلائی کے پائپ لائن لیک ہے اور اس میں گندہ پانی داخل ہو کر ان پائپوں میں جارہا ہے اس طرح علاقہ کے مکین گندے پانی پی کر گذارہ کررہے ہیں مگر ٹی ایم اے گجرات ہر سال کروڑوں روپے کے فنڈز ہڑپ کر جاتا ہے مگر واٹر سپلائی کی درستگی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی گجرات کے سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آفیسر کوارڈینشن شجاع قطب بھٹی نے کہاہے کہ خوش قسمت ہوتے ہیں ایسے اہلکار جو محکمانہ سروس پوری
گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈینشن شجاع قطب بھٹی نے کہاہے کہ خوش قسمت ہوتے ہیں ایسے اہلکار جو محکمانہ سروس پوری کر نے کے بعد سرخروہوتے ہیں اپنی زندگی کا اہم ٹائم ملازمین سروس میں گذرتے ہیں بعدازاں ریٹائرڈمنٹ ہمیں ان کا خیال رکھنا چاہیے اور جب کبھی دفتر میں آئیں انہیں اسی طرح احترام کے ساتھ ملنا چاہیے سیٹملنٹ آفیسر نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ ہونے والے ملاز مین نے پوری ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دیں آج انہیں الوداع کرتے ہوئے ہمارا دل بوجھل ہیں دفتر میں رہنے والے تمام اہلکاروں کا واسطہ ایک دوسرے کے ساتھ فیملی ممبران کی طرح ہوتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او گجرات آفس کے ملازمین اپنی نوکری مکمل کرنے کے بعد گذ شتہ روز ریٹائرڈ ہوگئے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او گجرات آفس کے ملازمین اپنی نوکری مکمل کرنے کے بعد گذ شتہ روز ریٹائرڈ ہوگئے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین میں سید توحید شاہ’ محمود بٹ’ محمد اقبال’ شبیر شاہ’ مشتاق احمد’ چاچا مشتاق’ چاچا انور’ودیگر شامل ہیں ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کے اعزاز میں ڈی سی او آفس عامر حال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی او سی شجاع قطب بھٹی اور ایس او گجرات الیاس گل نے ملازمین کو پھولوں کے ہار پہنائے ‘ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی خدمات کو سراہا گیا اس موقع پر ایمپلائز ایسوسی ایشن ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداران’ سرپرست اعلیٰ ‘صدر عاطف تارڑ’ سینئر نائب صدر جمشید گجر ‘جنرل سیکرٹری ساجد بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
واپڈا گجرات نے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں مزید اضافہ کر دیا لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ

گجرات(جی پی آئی)واپڈا گجرات نے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں مزید اضافہ کر دیا لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پھر 16 گھنٹوں تک جاپہنچا گجرات اور اردگرد نواح کے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نے تمام کاروباری زندگی کوبُر ی طرح مفلوج کر کے رکھ دیا ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے واپڈا حکام ہر گھنٹے کے بعد دو دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کرکے شہریوں کو تنگ کررہے ہیں دیونہ منڈی’ کنجاہ’ کٹھالہ’ غازی چک’ سمیت دیگر دیہاتوں میں بھی واپڈا حکام نے لوگوں کو تنگ کرنا شروع کر رکھا ہے بجلی بند ہونے کی وجہ سے مزدور بے روز گار ہو کر حکومت کو بدعائیں دے رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی ایم اے گجرات کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے آئے روز ریلوے روڈ کا سیوریج بند ہوجاتا ہے
گجرات(جی پی آئی)ٹی ایم اے گجرات کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے آئے روز ریلوے روڈ کا سیوریج بند ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ریلوے روڈاور اس کے ملحقہ علاقے گندے پانی میں ڈوب گئے گلی محلے بھی گندے پانی میں ڈوب گئے ٹی ایم اے کا عملہ عرصہ دراز سے ریلوے روڈ کا سیوریج کھولنے میں نا کام ہوچکا ہے تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے گجرات کی نااہلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گجرات کے معروف روڈ ریلوے روڈ کا سیوریج سسٹم آئے روز ناقص اور بری کارکردگی کی وجہ سے بند ہوجاتا ہے اس کی وجہ سے سیوریج اور نالوں کا گندہ پانی سڑک کے دونوں اطراف کئی کئی فٹ تک کھڑا ہوجاتا ہے گندہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے دوکانداروں اور راہگیروں کو گذارنے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے سیوریج کی بندش کی وجہ سے ریلوے روڈ کے علاقے کئی کئی فٹ تک پانی میں ڈوب جاتے ہیں خاص طور پر نمازیوں کو بھی مسجد میں جانے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ڈی سی او نوٹس لیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونہ منڈی کی ممتاز سیا سی و سماجی شخصیت چوہدری محمد نواز دیونہ اور چوہدری محمد زمان دیونہ کی والدہ

گجرات(جی پی آئی)یونہ منڈی کی ممتاز سیا سی و سماجی شخصیت چوہدری محمد نواز دیونہ اور چوہدری محمد زمان دیونہ کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم چہلم ان کی رہائش گا ہ میں پڑھا جائیگا ختم چہلم میں علاقہ کی اہم سیاسی و سماجی عوامی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔
جدید دنیا میں جہاں بہت بڑی تبدیلیاں آرہی ہیں وہاں اداروں کا باہمی اشتراک بھی عوام الناس کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کرنے کی جانب گامزن ہے

گجرات(جی پی آئی)جدید دنیا میں جہاں بہت بڑی تبدیلیاں آرہی ہیں وہاں اداروں کا باہمی اشتراک بھی عوام الناس کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کرنے کی جانب گامزن ہے ۔ جامعات کا اصل مقصد تعلیم کے ذریعے معاشرہ میں علمی انقلاب برپا کر کے مختلف اداروں کے ذریعے انسانیت کی ترقی میں ہاتھ بٹانا ہوتا ہے ۔ جامعہ گجرات اداروں کے ساتھ باہمی تعاون میں پیش پیش ہے اور اس سلسلہ میں کئی بین الاقوامی جامعات اور صنعتی و فلاحی اداروں کے ساتھ دست تعاون بڑھا چکی ہے ۔ مجھے امید ہے کہ جامعہ گجرات کے ORIC اور ڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے مابین مفاہمتی یاداشت کے ذریعے دونوں ادارے باہمی تعاون کے ذریعے علم کے فوائد عوام عوام الناس تک پہنچانے میں کامیاب ہونگے” ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے جامعہ گجرات میں ORIC اور ڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے روح رواں چیئرمین ڈاکٹر اعجاز بشیر نے کہا کہ ڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی مکمل طور پر ایک فلاحی تنظیم ہے اور اس کا مقصد معاشرہ کے مستحق افراد کی مختلف سطح پر خدمت کرنا ہے ۔ مجھے امید ہے کہ اس مفاہمتی یاداشت کے ذریعے جامعہ گجرات کے طلباء و طالبات اور اساتذہ بھی معاشرتی خدمات کے کارخیر میں ہمارے ساتھ عملی طور پر حصہ لیں گے ۔ اس مفاہمتی یاداشت پر جامعہ گجرات کی جانب سے رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل اور ڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے مرزا اشفاق بشیر نے دستخط کیے۔ مفاہمتی یاداشت کا مقصد طالب علموں میں احساس ذمہ داری پیدا کرنا او ران کی توجہ معاشرتی خدمات کی طرف دلانا تھا ۔ دونوں ادارے مل کر ملکی سماجی ومعاشی ڈھانچہ کو مضبوط بنانے کے لیے کام کریں گے ۔ مزید برآں مشترکہ کوششوں کے ذریعے سائنسی و طبی تعاون کے ذریعے پاکستان میں سائنسی انفرا سٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے کام کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر طاہر عقیل نے اس موقع پر کہا کہ ملکی اداروں کے درمیان مفاہمتی فضا ہمیں پائیدار ترقی کی منزل کی جانب پہنچنے میں از حد مددگار ثابت ہو سکتی ہے ۔ڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر مدثر اقبال نے کہا کہ جامعہ گجرات میں قائم ORIC طلباء و طالبات اور اساتذہ میں تحقیق و اختراع کا ذوق پیدا کرنے کے لیے مختلف اداروں کے باہمی تعاون سے قابل قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں ڈاکٹر محمد نظام الدین کی شفقت و راہنمائی ہر قدم پر ہمارے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوئی ۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں یونیورسٹی اساتذہ، طلباء و طالبات کے نمائندگان کے علاوہ ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید، مینیجرORIC شہزادہ بابر ، معروف صحافی بشارت لودھی اور دیگر نے شرکت کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔