مسلم لیگ ق کا قومی ، صوبائی امور پرتحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ

Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کی پارلیمانی کمیٹی نے قومی اور صوبائی معاملات میں تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ، چودھری پرویز الہی نے کہا کہ مسلم لیگ ق پنجاب اسمبلی میں موثر اور ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی ۔یہ فیصلہ لاہور میں چودھری پرویز الہی کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ق کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چودھری پرویز الہی نے پارلیمانی پارٹی کو ہدایت کی کہ قومی اور صوبائی امور پر پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کی جائے ، اجلاس میں پیپلزپارٹی سے اتحاد اور اس سے پارٹی کو پہنچنے والے نقصان کے حوالے سے بھی غور کیا گیا ، اجلاس میں مونس الہی کو پنجاب اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈربنانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظورکرلی گئی۔