انتہا پسند مسلمان مبلغین کا داخلہ روکیں گے، آسٹریلوی وزیراعظم

Tony Abbott

Tony Abbott

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ کا کہنا ہے کہ انتہا پسند مسلمان مبلغین کی ملک میں آمد روکنے کیلئےاقدامات کیے جائیں گے۔

آسٹریلیا میں شدت پسندوں کا نفرت انگیزپیغام پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کریں گےاور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ نفرت آمیز مواد پر مبنی پیغام کی تشہیر کرنے والے مبلغین آسٹریلیا میں داخل نہ ہوسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں شدت پسندوں کی نشان دہی کے لیےجاسوس اداروں کے درمیان بہتر تعاون کی ضرورت ہے۔