مسند اقتدر پر براجمان سرمایہ داروں نے پاکستان کو مقروض جبکہ قومی معشیت کو مفلوج کر دیا ہے،روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنماء روحیل اکبر نے کہا ہے کہ مسند اقتدر پر براجمان سرمایہ داروں نے پاکستان کو مقروض جبکہ قومی معشیت کو مفلوج کر دیا ہے حکمرانوں کے نزدیک اخلاقیات، انسانیت، اور انسانی حقو ق کی کوئی اہمیت یا کوئی وقعت نہیں ہے موجودہ مفاد پرست سیاستدان 18 کروڑ عوام کیلئے نفرت کا ایک بحران بن کر رہ گئے ہیں۔ ”روشن مستقبل اور خوشحال عوام” کے لگائے جانے والے وہ سنہری دعوے جو ہر سیاستدان نے ہر دور میں غریب عوام سے کئے مگر یہ عوام کی ترقی کی بجائے تنزلی کا باعث بنے۔

معاشی بدحالی اور ملکی خسارہ ہمارے مقدر میں لکھے گئے وہ سیاہ داغ ہیں جن کے ذمہ دار بھی یہی سیاستدان ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی المیہ ہے کہ ذاتی مفاد پرستی کے تحفظات کیلئے جمہوری اور سیاسی ثمرات کا رخ اپنے محلات کی طرف موڑنے والے آج بھی وطن عزیز کے جمہوری ایوانوں پر قابض ہیں۔ عوام جان چکے ہیں کہ ان کے سیاہ بخت کو سنہری دور میں ڈھالنے کیلئے کسی اہل قیادت کی ضرورت ہے جوآئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل کی بجائے پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلاسکے۔

انہوں نے کہا وفاقی حکمران آنیاں جانیاں والی پالیسی چھوڑکر عملی پالیسی کو اپنائیں حکمرانوں کی خارجہ پالیسی میں من مانیوں کی بدولت بری طرح ناکامی سے دوچا رہو ئی ہے اور صرف فوٹو سیشن کی حدتک اس کا ورک نظر آتا ہے بجلی کے شارٹ فال میںواضح کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی نہیں ہوئی حکمران اقتدار سے باہر ملک کی تقدیر بدلنے کی بات کرتے تھے اب اقتدارمیں آکر ملک کو ایتھوپیا بنانے پر تلے ہوئے ہیں حکمرانوں کو ملک کے وسیع تر قومی مفاد میں تمام جماعتوں کو جمع کرکے قومی پالیسی بناناہوگی تاکہ ملک میں جاری بحرانوں کا خاتمہ ہو سکے۔