میلبرون: امریکی لڑاکا طیاروں نیغلطی سے آسٹریلیا میں بم گرادئیے

Australia

Australia

دو امریکی لڑاکا طیاروں نے دوران مشق آسڑیلیا کے میرین پارک میں چار بم گرا دئیے۔ امریکی نیوی کے اعلامیہ کے مطابق دو امریکی طیاروں نے آسٹریلیا کے بیرئیر ریف واٹر پارک کے اوپر پرواز کرتے ہوئے چار بم گرائے واقعہ غلطی کے سبب پیش آیا۔

آسٹریلوی سینیٹر اور گرین پارٹی کے ترجمان نے سرکاری اداروں کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافد کرنے والے کس طرح ملک کی حفاظت پر متعین ہیں کہ غیر ملکی طیاروں نے سرحد کی خلاف ورزی کی بم گرائے اور چلتے بنے لیکن ہمیں معلوم تک نہ ہوسکا۔