ن لیگ کی 28مئی کو اسمبلی کا اجلاس بلانے کی خواہش

Asembli

Asembli

مسلم لیگ ن نے انتیس مئی کو پنجاب کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سندھ میں بھی حکومت سازی کے لئے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کا اجلاس اٹھائیس مئی کو بلانے کی خواہش کردی۔

مسلم لیگ ن نے انتیس مئی کو اجلاس بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں گورنر پنجاب کو سمری موصول ہوگئی ہے ۔ سندھ میں بھی حکومت سازی کے لئے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ امین فہیم کی سربراہی میں کمیٹی قیادت کو رپورٹ پیش کرے گی۔

دوسری جانب سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے اگر اٹھائیس مئی کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا تو قوم کو دوہری خوشی ملے گی۔ ان کے مطابق قائدمسلم لیگ ن نواز شریف نے خواہش کا اظہار کیا ہے اٹھائیس مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس طلب کیا جائے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اگر قومی اسمبلی کا اجلاس اٹھائیس مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر بلایا گیا تو قوم کو دوہری خوشی ملے گی، انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنا صدر مملکت کا استحقاق ہے۔