این اے 25 ڈیرہ اسماعیل خان کا ضمنی انتخاب ملتوی

Dera Ismail Khan

Dera Ismail Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے سیکورٹی وجوہات پر این اے پچیس ڈیرہ اسماعیل خان کا ضمنی انتخاب ملتوی کر دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 25 ڈیرہ اسماعیل خان کا ضمنی انتخاب امن امان کی صورتحال کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

یہ نشست مولانا فضل الرحمان نے خالی کی تھی۔ انتخاب ملتوی کرنے کے خلاف مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے اور اس فیصلے کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ آخری مرحلے پر انتخاب کا التوا الیکشن کمیشن کی ناکامی ہ اور اس فیصلے کی مزاحمت کریں گے۔