این اے 272 کیچ میں انتخابی دھاندلی کیخلاف شٹر ڈان ہڑتال

Turbat

Turbat

تربت(جیہوڈیسک) تر بت حلقہ پی بی50کیچ اور این اے272کیچ کم گوادر میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف نیشنل پارٹی کی اپیل پر تربت میں شٹرڈان ہڑتال کی جارہی ہے۔شٹرڈان ہڑتال کی کال گزشتہ روز تربت میں نیشنل پارٹی کے رہنما ڈاکٹر یاسین بلوچ نے دی تھی۔

جس پر آج شہر میں دکانیں ، مارکیٹس اور دیگر کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی بھی معمول سے کم دیکھائی دے رہی ہے۔نیشنل پارٹی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ حلقہ پی بی50کیچ اور این اے272کیچ کم گوادر میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی گئی ہے اور پارٹی کے امیدواروں کو جان بوجھ کر ہرایا گیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کی جائے۔