ن لیگ فرشتوں کی جماعت نہیں ، غلطیاں ہم سے بھی سرزد ہوئی ہیں : رائوناصرعلی خان

لاہور : صدر پاکستان مسلم لیگ ن تاجرونگ رائوناصرعلی خان میئو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن وزارت اعظمیٰ کے خواب نہیں دیکھتی ،ہم نے گزشتہ حکومت میں بھی وزارتوں کو ٹھوکر ماردی تھی ۔ہمیں وزارتیں نہیں بلکہ ملک وقوم کی خوشحالی اور ترقی عزیز ہے۔پاکستانی عوام باشعور ہوچکے اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ کون وزارتوں کابھوکا ہے اور خدمت کا جذبہ رکھتاہے۔

وہ گزشتہ روز اپنے اعزازمیں چودھری آس محمدمیئوکی طرف سے دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔رائوناصرعلی خان میئونے مزیدکہا کہ میں نہیں کہتا کے مسلم لیگ ن فرشتوں کی جماعت ہے ہم بھی انسان ہیں ، غلطیاں ہم سے بھی سرزد ہوجاتی ہیں لیکن ہم دوسروں کی طرح غلطیاں دھرانے کی بجائے اُنہیں دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

نوازشریف کو وزیراعظم بنانا عوام کا کام ہے عوام کے بہتر مستقبل کے خواب دیکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں عملی جامہ پہنانا ہماری زمہ داری ہے۔اس موقع پرچیرمین لیبرونگ PP159 چوہدری منظورحسین سندھونے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مائی کالال مسلم لیگ ن سے عوامی حمایت نہیں چھین سکتا ،وزیراعظم بننے کے خواب دیکھنے والے کھلاڑی اور شکاری 200.100سال کے لئے لمبی تان کے سوجائیں کیونکہ عوامی شیر کو کھیل میںکوئی دلچسپی ہے اور نہ ہی شکاری میں شیر کے قریب جانے کی جرات ہے۔

الیکشن 2013ء میں عوامی شیر پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کوچیر ،پھاڑ کے رکھ دے گا ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کے روشن مستقبل کے خوابوں کوعملی
جامہ پہنانا چاہتی ہے۔