این اے 250کے 43 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ شیڈول جاری

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 250 کے 43 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 250 میں 19 مئی کو دوبارہ پولنگ ہو گی، اس حلقے میں دھاندلی اور تاخیر سے پولنگ شروع ہونے کے باعث انتخاب کالعدم قرار دیا گیا تھا ۔

الیکشن کمیشن نے لودھراں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔تحریک انصاف کے جہانگیر ترین نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔