نواز شریف وزیراعظم بن گئے تو تمام مشکلات حل ہو جائینگی ملک احسان گنجیال

لاہور ( جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احسان گنجیال فرسٹ ایڈ جنرل پریکٹیشنرز پنجاب کے صدر لیگی رہنما ڈاکٹر ندیم اشرف نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو کنگال کردیا ہے۔ پرانے چہروں کو آزمانے کے بجائے تبدیلی کا وقت ہے آئندہ انتخابات میں نوجوان فیصلہ کن کرداراداکریں گے۔

نوجوان موسمی امیدواروںکے جھانسے میں نہ آئیںاورملکی مسائل کے حل کے لیے شیرکے نشان والے مسلم لیگ ن کے امیدواروںکوووٹ دیں، نوجوان شیرکی جیت کے لئے اہم کرداراداکرے گی،انہوں نے کہا کہ 5 سال تک گونگے بہروںکے طرح اسمبلیوںمیں بیٹھنے والے عوام کودھوکہ دینے کے لئے گلے پھاڑ پھاڑکرایک بارووٹوںکی بھیک مانگ رہے ہیں۔

اگرعوام نے انہیں عوام دشمنوںکودوبارمنتخب کیاتوآنے والی نسلیں بھی ہمیں معاف نہیں کریںگی۔ وہ بینک سٹاپ فیروز پور روڈ چونگی امر سدھو پر دکانداروں اور تاجروں سے ملاقات کے موقع پر اور یونین کو نسل 137 اتحاد پارک میں کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے پنجاب کو خادم اعلی میاں شہباز شریف کی قیادت میںتر قی و خوشحالی کی طرف گامزن کیا ہے۔

اب میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو مسائل کے دلدل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کر ینگئے لاہورمیں تمام سیٹیں مسلم لیگ (ن) جیتے گی چونکہ یہاں مسلم لیگ کے نظریاتی ووٹ دوسرے حلقوں کی نسبت زیادہ ہیں مسلم لیگ ن ہی محب وطن جماعت ہے نواز شریف وزیراعظم بن گئے تو تمام مشکلات حل ہو جائیں گی۔