نیب ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق 1999 سے ہو گا: احتساب عدالت

Accountability Court

Accountability Court

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) نیب کے ترمیمی آرڈیننس کے اطلاق کے حوالے سے لاہور کی احتساب عدالت نے ابہام ختم کر دیا، عدالت نے ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق 1999 سے کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج چودھری امجد نذیر نے راجہ پرویز اشرف کے حوالے سے فیصلے کے پیرا 15 میں کہا کہ عدالت کے سامنے ترمیمی آرڈیننس کے اطلاق کا قانونی نکتہ آیا، دلائل اور ماضی کے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق وہیں سے ہوگا جہاں سے نیب آرڈیننس کا اطلاق ہوتا ہے۔

ترمیمی آرڈیننس سے سب سے پہلے مستفید ہونے والے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند دنوں میں پرویز خٹک، مشتاق غنی، علیم خان، سبطین خان، نواز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، شہباز شریف،شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ برادران، فواد حسن فواد ، احد چیمہ، آصف ہاشمی مستفید ہو سکتے ہیں۔