نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری

Nakial Sector

Nakial Sector

کوٹلی (جیوڈیسک) آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے۔

بھارتی فوج نے داٹوٹ، ترکنڈی اور دبسی میں گولہ باری اور فائرنگ کی جبکہ راجوری سیکٹر کے علاقے ٹھنڈی کسی میں بھی بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی پر بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔ بھارتی فوج کی گولہ باری اور فائرنگ سے شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے. لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔