نریندرا مودی کی دورہ امریکا کی تیاریاں شروع ہو گئی

Narendra Modi

Narendra Modi

نیو دہلی (جیوڈیسک) نریندر مودی اپنے دورہ امریکا کی تیاریوں میں مصروف ہیں اس بار کچھ منفرد لیکن دلکش نظر آنا چاہتے ہیں۔ مودی کی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے معروف فیشن ڈیزائنر ٹرائے کوسٹا کی خدمات لی گئی ہیں۔

بطور بھارتی وزیرِ اعظم نریندرا مودی آج امریکا روانہ ہوں گے۔ وہی امریکا جس نے گجرات فسادات میں ملوث ہونے پر مودی کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اب انٹری مل گئی، مودی امریکا جائیں گے اور اوباما سے ملاقات بھی ہو گی۔ اطلاعات کے مطابق مودی عام طور پر تو کرتا پاجامہ اور نارنجی ویسٹ کوٹ میں ہی نظر آتے ہیں لیکن اس بار ٹرائے کوسٹا انھیں کچھ اور ہی لک دیں گے۔