قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے: میجر جنرل عاصم سلیم

Asim Saleem Bajwa

Asim Saleem Bajwa

لاہور (جیوڈیسک) سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیے گئے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ واہگہ بارڈر پر آج کی پروقار تقریب قوم کے عزم کی عکاس ہے۔

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم متحد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب روایتی جوش وجذبے سے منعقد ہوئی۔ گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے قریب خود کش حملے میں 57 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔