قومی ایئرلائن کو پہلا اے 320 طیارہ جون میں مل جائے گا

National Airline

National Airline

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آبادقومی ایئرلائن کے فضائی بیڑے میں پہلا ایئربس اے 320 طیارہ جون میں شامل ہوجائے گا۔سال کے آخر تک چار اے 320 طیارے پی آئی اے کو مل جائیں گے۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق طیاروں کی کمی دور کرنے کے لیے درمیانی گنجائش والے چار ائیربس اے 320 طیارے فضائی بیڑے میں شامل کیے جا رہے ہیں۔ ان میں پہلا طیارہ جون میں ، دو طیارے اگست میں اور چوتھا طیارہ نومبر میں مل جائے گا۔

یہ تمام طیارے ڈرائی لیز پر لیے جارہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نئے طیاروں پر پائلٹوں کو تربیت دینے کا عمل جاری ہے۔