قومی اسمبلی: ‘کھینچ کے رکھ، تان کے رکھ، بوریا بستر باندھ کے رکھ’

Agha Rafiqullah

Agha Rafiqullah

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی آغا رفیق اللہ نے قومی اسمبلی میں کھینچ کے رکھ، تان کے رکھ، بوریا بستر باندھ کے رکھ کے نعرے لگا دیے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن اراکین نے حکومت مخالف نعرے بازی شروع کر دی۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپوزیشن کے احتجاج کے باعث اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا جس پر اپوزیشن نے احتجاج بھی کیا۔

پیپلز پارٹی کے کراچی سے ایم این اے آغا رفیع اللہ نے احتجاج کرتے ہوئے ‘کھینچ کے رکھ، تان کے رکھ، بوریا بستر باندھ کے رکھ’ کے نعرے لگائے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز سینیٹ الیکشن کی 37 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 13، پیپلز پارٹی نے 8، بی اے پی نے 6، ایم جے یو آئی نے تین، ایم کیو ایم پاکستان اور اے این پی اور آزاد امیدواروں نے دو، دو جب کہ بی این پی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

اس کے علاوہ پنجاب سے 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے جن میں پی ٹی آئی کے 5، ن لیگ کے 5 اور ق لیگ کا ایک سینیٹر شامل ہے۔