ملکی قوانین سے بالاتر سمجھنے والے آمروں نے قائداعظم کے پاکستان کو انتشار و افتراق کے سوا کچھ نہیں دیا، چوہدری اشرف لیڈر

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف لیڈر نے کہا ہے کہ ملکی قوانین سے بالاتر سمجھنے والے آمروں نے قائد اعظم کے پاکستان کو انتشار و افتراق کے سوا کچھ نہیں دیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہماری قوم کو بدترین دہشت گردی، بدعنوانی اور دیگر بحرانوں کا سامنا ہے ملک کی 65 سالہ تاریخ میں پے درپے فوجی مداخلتوں نے نہ تو پاکستانی قوم کی سیاسی تربیت کو صحیح خطوط پر استوار ہونے دیا۔

نہ ہی جمہوری اقدار اور روایات کو اس انداز میں پنپنے دیا جو بابائے قوم کا خواب تھامگر اب قائد عوام میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی طرف سے ملکی بھاگ دوڑ سنبھالنے پر پاکستان کی عوام مطمئن ہے کیونکہ ملک میں جاری بحرانوں کے خاتمہ سمیت عام آدمی کو ریلیف ملنے کی توقع ہے پچھلے ادوار میں پاکستان میں عام آدمی کا استحصال جاری رہا قومی وسائل پر ایک مخصوص طبقہ قابض ہوکر 193 ارب روپے کے قرض شیر مادر سمجھ کر ہڑپ کر گیا۔

اگر یہ قرضے سیاسی بنیادوں پر ہڑپ نہ کئے جاتے تو ہمیں اس طرح اغیار کے سامنے کشکول لئے نہ پھرنا پڑتا پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں غیر ضروری اخراجات 30 فیصد کم ہوں گے نامز دو زیراعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پراس بات کا اصولی فیصلہ ہو گیا ہے۔

مختصرکابینہ کے باوجودوفاق اورپنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت اچھا پرفارم اور ملک و قوم کو زیادہ سے زیادہ ڈیلیور کرے گی۔ بحیثیت وزیراعظم میاں نوازشریف کا وزیراعظم ہائوس میں قیام نہ کرنے کافیصلہ سادگی اور تبدیلی کا غماز ہے۔