قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافے کا امکان

National Savings

National Savings

اسلام آباد (جیوڈیسک) بنیادی شرح سود بڑھنے کے بعد قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بنک کی جانب سے پالیسی ریٹ کو بڑھا کر ساڑھے نو فیصد کر دیا گیا ہے۔

جس کے بعد قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں بیس سے تیس بیسز پوائنٹ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ اضافہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔ اس سے قبل جون کے مہینے میں قومی بچت کی جاری اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کی گئی تھی۔